'اس حکومت میں غریب مہنگائی میں پس چکا ہے'
پیپلز پارٹی کے رہنماء نرّ بخاری کہتے ہیں اس حکومت میں غریب مہنگائی میں پس چکا ہے لیکن کابینہ اراکین کو پتا ہی نہیں کہ مہنگائی کتنی بڑھی ہے۔
پشاور میں نیر بخاری نے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کا وزیر خزانہ کہتا ہے کہ پاکستان سب سے زیادہ سستا ملک ہے۔وزیر خزانہ جیب سے بل دے تو اس کو پتا چلے مہنگائی کہاں ہے۔
نیر بخاری نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا کہ ملک میں چینی، آٹا، پٹرول سمیت دیگر کی قیمتیں بڑھیں تو وزیراعظم چور ہوتا ہے۔چار سال قبل کی جانے والی عمران کی تمام باتیں آج عوام کے سامنے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو سمیت تمام نوجوان قیادت اب ملک کو چلانے جارہی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو نے اس وقت پارٹی بنائی جب ملک کی عوام جبر کے ماحول میں تھی اورآج ملک میں ایک بار پھر جبر کا ماحول ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حکومت کا ٹی ایل پی کے ساتھ کیا معاہدہ ہوا عوام سمیت ہم سب کو بتایا جائے۔حکومتی مشیروں نے معاملہ خراب کیا تو علماء کی مدد لی گئی۔
پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک کے بھتیجے اور ایم پی اے لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔
Comments are closed on this story.