Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گل نے پی ٹی وی پر اقلیتوں کے تہواروں کی کوریج کی حمایت کردی

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے...
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2021 02:31pm
-ریڈیو پاکستان
-ریڈیو پاکستان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر اقلیتوں کے تہواروں کی کوریج کی حمایت کردی ہے۔

ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کپل دیو نے کہنا ہے کہ جیسے دیگر چینل دیوالی کے حوالے سے مختلف پروگرامز اور رپورٹ پیش کرتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی وی بطور سرکاری ٹی وی ہمارے مسائل اور ایکٹیویٹیز کو پیش کرے۔

ٹوئٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کے نام پیغام شیئر کرتے ہوئے کپل دیو نے لکھا ہے کہ 'عزیزم فواد چوہدری صاحب! پی ٹی وی ایک سرکاری چینل ہے، لیکن اقلیتوں کے مسائل کے حوالے سے ہماری کوئی کوریج نہیں کی جاتی ہے۔ کیا اس مرتبہ آپ پی ٹی وی انتظامیہ سے "دیوالی” کے لیے شو ریکارڈ کرنے کو کہیں گے؟'

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں آپ جیسے ترقی پسند شخصیت سے مثبت جواب کی توقع کررہا ہوں۔'

کپل دیو کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کا سہارا لیتے ہوئے فواد چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'یہ ایک اچھی تجویز ہے۔'

ٹوئٹر کے ایک صارف امین انصاری نے کپل دیو کی حمایت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'میں کپل دیو کی تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ ہمیں تمام مذاہب کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہیے۔ ہمیں ریاستی سطح پر بھی اس بات کی حمایت کرنی چاہیے۔ شکریہ۔'

نوازش علی نامی ٹوئٹر صارف نے بھی کپل دیو کی تائید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'کیوں نہیں، پی ٹی وی کو خیر سگالی، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے اظہار کے طور پر اقلیتی تہواروں کو نشر کرنے میں پیش پیش رہنا چاہیے۔ ہندوؤں، سکھوں، عیسائیوں اور دیگر تمام اقلیتوں کے تہواروں کو مناسب اور بہترین کوریج دی جانی چاہیے۔'

جبکہ دیگر صارفین کی جانب سے بھی ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

واضح رہے کہ نجی کمپنی نے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے شہباز گل کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

درخواست گزار کمپنی کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جبکہ ملزم کے الزام سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں لاہور کی میٹرو بس کا ٹھیکہ دینے کے بیان پر کمپنی نے شہباز گل کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

بعد ازاں معاون خصوصی نے دعویٰ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

shahbaz gill

minorities