Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹک میں وین گہری کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

اٹک میں جھمٹ روڈ پروین گہری کھائی میں جاگری ،حادثے کے نتیجے میں...
شائع 31 اکتوبر 2021 11:48am

اٹک میں جھمٹ روڈ پروین گہری کھائی میں جاگری ،حادثے کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق اور8شدیدزخمی ہوگئے۔

اٹک کےعلاقے جنڈکےقریب جھمٹ روڈپر کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والی وین بریک فیل ہوجانے سے 20فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کےباعث وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کےنتیجے میں 3مسافر موقع پرجاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 8افرادشدیدزخمی ہوگئے ۔

حادثے کی اطلاع پر ریسکیو عملےنے لاشوں اورزخمیوں کو جنڈاسپتال منتقل کردیا۔

Attock

fall into deep

passenger van