Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاملات طے پاگئے

اسلام آباد:حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان اعلیٰ سطح پر ہونے...
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2021 12:10pm

اسلام آباد:حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان اعلیٰ سطح پر ہونے والے مذاکرات میں معاملات طے پا گئے، حکومتی ٹیم مذاکرات کے حوالے سے قوم کو آگاہ کرےگی۔

کالعدم مذہبی جماعت سے اعلیٰ سطحی حکومتی وفد نے ملاقات کی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر مملکت علی محمد خان نے ملاقات کر کے معاملات میں پیریفت کی جبکہ کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے سعد رضوی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فریقین کے مابین معاملات طے پا گئے، طے شدہ معاملات پر عملدرآمد کی ذمہ داری سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو دی جائے گی، پہلے کالعدم تنظیم کے لوگ جی ٹی روڈ پر دھرنا ختم کر کے واپس جائیں گے، پھر گرفتار کارکنوں کی رہائی قانونی ضابطے پورے کر کے عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت بین الاقوامی ضابطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرحلہ وار اقدامات کرے گی جبکہ حکومت قومی اسمبلی کا اجلاس بلاکر فرانس کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے قرارداد پیش کرے گی۔

مذاکراتی کمیٹی کے رکن حامد سعید کاظمی کہتے ہیں چیزیں بہتر طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں، شاہ محمود بھی شوری سے رابطہ میں ہیں،حکومت کی جانب سے اہم پریس کانفرنس میں فریقین کے درمیان ہونے والے معاملات سے آگاہ کیا جائے گا۔

کالعدم تنظیم کالانگ مارچ:جہلم پل اور داخلی خارجی راستے 5روز سے بند

کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کے باعث جہلم پل اور داخلی خارجی راستے 5روز سے بند ہیں، مسافروں کے ساتھ مقامی شہری بھی اذیت میں مبتلا ہے۔

کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کے باعث جہلم کے دونوں پل اور ٹرین سروس مسلسل 5روز سے بند ہیں،راستوں کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

داخلی و خارجی راستے بند ہونے سے سامان کی ترسیل ناممکن ہو گئی ہے،ڈیزل اور پٹرول کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کی بھی قلت پیدا ہوتی جارہی ہے۔

جی ٹی روڈ بند ہونے سےمسافروں کے ساتھ ساتھ جہلم کے شہری اور تاجر بھی پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں ،شہریوں نے اعلی حکام سے جلد سے جلد راستے کھلوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کا وزیرآباد میں قیام تیسرے روز بھی جاری

کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کا وزیرآباد میں قیام تیسرے روز بھی جاری ہے ،احتجاج کے سبب متاثرہ شہروں میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مطالبات کی منظوری کیلئے کالعدم تنظیم کے شرکا ءنے وزیرآباد میں 3دن سے پڑاو ڈال رکھا ہے۔

دریائے چناب کے پل پر پولیس اوررینجرز کی بڑی نفری موجود ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے جی ٹی روڈ پر خندقیں بھی کھودی گئی ہیں، مارچ کےشرکا کو روکنے کلئےو رینجرز کی جانب سے تنبیہہ بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔

جی ٹی روڈ اورملحقہ راستوں کی بندش کے باعث وزیرآباد،احمد پور چھٹہ اوراحمد نگر کے مکین محصور ہو کر رہ گئے۔

شہروں کو سامان کی ترسیل کرنے والے کنٹینرز بھی دس روز سے وزیرآباد میں پھنسے ہوئے ہیں جس سے ڈرائیوز بھی اذیت میں مبتلا ہیں۔

راستوں کی بندش کے باعث وزیرآباد سمیت دیگر ملحق شہروں میں پیٹرول اور اشیائے خورونوش کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔

لانگ مارچ کےباعث متاثر شہریوں میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طورپرمعطل اور مارکیٹیں بند ہیں جبکہ ان علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کردی گئی ہے۔

اسلام آباد

government

dailougs

TLP