Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
05 Rajab 1446  

پی ڈی ایم مہنگائی کیخلاف آج ڈیرہ غازی خان میں احتجاجی جلسہ کرے گی

ڈی جی خان :اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی...
شائع 31 اکتوبر 2021 10:43am

ڈی جی خان :اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مہنگائی کیخلاف آج ڈیرہ غازی خان میں احتجاجی جلسہ کرے گی۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج ڈیرہ غازی خان کے ریلوے روڈ پر اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرےگی۔

جلسے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گےجبکہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سمیت اپوزیشن اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے ۔

منتظمین کے مطابق جلسہ دن 3بجے شروع ہوگا ،جلسہ گاہ میں تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں ۔

قائدین کیلئے 20فٹ چوڑا اور 40فٹ لمبا اسٹیج بنایا گیا ہے جبکہ کارکنوں کے۔ی پنڈال میں 20ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جائیں گی اور کارکنوں کیلئے پنڈال میں فرشی نشست کا بھی اہتمام کیا جارہاہے۔

PDM

Speach

protest

Dera Ghazi Khan

Molana Fazal ur Rehman

Jalsa