Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

افغان کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

دبئی:افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے انٹرنیشنل...
شائع 31 اکتوبر 2021 09:37am

دبئی:افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔

اصغر افغان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

ویڈیو بیان میں اصغر افغان کا کہنا تھا کہ وہ نمیبیا کیخلاف اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔

افغان کرکٹر اصغر افغان نے مزیدکہا کہ میرے لئے یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل تھا، میرے سینئرز نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور افغان کرکٹ کیلئے ہمیشہ کوشش کروں گا۔

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ اصفر افغان کے استعفیٰ کا سن کر بہت دکھ ہوا، اصفر افغان نے افغان کرکٹ کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اصفر افغان ایک بہترین کھلاڑی اور کپتان تھے۔

واضح رہے کہ اصغر افغان نے 6 ٹیسٹ ،114 ون ڈے اور 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔

اس کے علاوہ اصغر افغان بحیثیت کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز جیتنے والے کپتان ہیں۔

انہوں نے 52 میچز میں کپتانی کرتے ہوئے 42 میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت کے ایم ایس دھونی نے 72 میں سے 41 میچز بحیثیت کپتان جیتے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی اصغر افغان کی ریٹائر منٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان نمیبیا کیخلاف اپنا آخری ایک انٹرنیشنلز میچ کھیلیں گے۔

افغانستان بورڈ نے ایک پیغام میں کہا کہ ہم اصغر افغان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ملک کیلئے ان کی کافی خدمات ہیں جبکہ ان کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نوجوان افغان کرکٹرز کو کافی محنت کرنا پڑے گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم آج نمیبیا سے مقابلہ کرے گی۔

kabul

Retirement

INTERNATIONAL CRICKET

ICC T20 World Cup