Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیشنل بینک پر سائبر حملہ، تمام سروسز معطل

نیشنل بینک آف پاکستان پر سائبر اٹیک ہوا ہے، جس کے باعث مالی نظام...
شائع 31 اکتوبر 2021 09:35am
کاروبار
تصویر: بزنس ریکارڈر
تصویر: بزنس ریکارڈر

نیشنل بینک آف پاکستان پر سائبر اٹیک ہوا ہے، جس کے باعث مالی نظام منجمد ہوگیا اور نیشنل بینک کی ملک بھر میں تمام سروسز معطل کر دی گئیں۔ ترجمان نیشنل بینک نے کہا ہے کہ ہیکرز نے سائبر حملہ کیا۔

اسٹیٹ بینک نے بھی اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا کہ NBP نے سائبر سکیورٹی سے متعلق ایک واقعہ کی اطلاع دی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

نیشنل بینک حکام کے مطابق ہیکرز نے 29 اور 30 اکتوبر کی درمیانی شب نیشنل بینک کے مائیکرو سافٹ والے سسٹم کو ہیک کرلیا، لیکن مین سرور میں گھسنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کے تمام کمپیوٹر نظام کو ماہرین ڈس انفیکٹ کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، این بی پی اور نجی کمپنیز کے آئی ٹی ماہرین نظام بحال کر رہے ہیں۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل رات سے مسلسل کام کر رہے ہیں امید ہے پیر تک کامیاب ہوجائیں گے، پیر تک کامیابی نہ ملی تو آئسولیٹ کرکے سسٹم اور بینک سروسز جاری رکھیں گے۔

آئی ٹی ایکسپرٹ کے مطابق نیشنل بینک پر ایف بی آر جیسا سائبر اٹیک ہوا ہے۔

SBP

Cyber Attack

NBP