Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرنسپل نے طالبعلم کو چھت سے اُلٹا لٹکا دیا

بھارت میں اسکول پرنسپل نے کم عمر طالب علم کو عمارت سے الٹکا لٹکا...
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2021 09:09am

بھارت میں اسکول پرنسپل نے کم عمر طالبعلم کو عمارت سے الٹکا لٹکا دیا، تصویر وائرل ہونے پر استاد کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں نجی اسکول میں ایک کم عمر بچے کو سزا کے طور پر اسکول کی بلڈنگ سے نیچے الٹا لٹکا دیا۔

واقعے کی تصویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے کارروائی کرکے اسکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسکول کا پرنسپل اور دیگر ٹیچرز بریک ٹائم میں کھانا کھا رہے تھے کہ بچوں کے شور کی وجہ سے انہوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

اسکول پرنسپل نے بچے کو سبق سکھانے کے لیے سزا دینے کا سوچا اور باہر نکل کر دیکھا تو ایک بچے کو مسلسل شور کرتا دیکھ کر پہلے اس کو ڈانٹا اور پھر ٹانگ سے پکڑ کر چھت سے الٹا لٹکا دیا۔

طالب علم کے چیخنے اور معافی مانگنے کے بعد پرنسپل نے واپس اُسے اوپر کھینچ لیا۔

پولیس نے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پرنسپل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Uttar Pradesh

Child Abuse

Viral Picture