Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پٹرولیم مافیا کے خلاف مقدمات درج،5 ملزمان کو گرفتار

ایف آئی اے لاہور نے پٹرولیم مافیا کے خلاف مقدمات درج کرتےہوئے5...
شائع 30 اکتوبر 2021 05:35pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایف آئی اے لاہور نے پٹرولیم مافیا کے خلاف مقدمات درج کرتےہوئے5 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتاراوگرا افسران نے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس جاری کئے تھے۔

ایف آئی اے لاہورنے2020 میں ہونے والے پیڑولیم بحران کے ذمہ داروں کے خلاف شکنجہ سخت کردیا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیز سمیت اوگرا اور منسٹری آف انرجی وپٹرولیم ڈویژن میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں سی ای او فوسل انرجی ندیم بٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے نے اوگرا ممبر گیس عامر نسیم اوراوگراممبر آئل عبداللہ ملک کو بھی گرفتار کرلیا جبکہ ڈی جی آئل منسٹری آف انرجی وپٹرولیم شفیع اللہ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرعمران ابڑو کوبھی پابند سلاسل کردیا گیا۔

ایف آئی اے کےمطابق ملزمان نے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس جاری کرتے ہوئےاوگرا ممبرز کی ملی بھگت سے ملک میں غیر قانونی نیٹ ورک قائم کیااور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

جون2020میں آنے والے پیٹرولیم بحران کےبعد ایف آئی اے لاہورمیں انکوائریزدرج کی گئی تھیں۔جس کےبعد آئل مارکیٹنگ کمپنیز فوسل انرجی اورعاسکر آئل کے خلاف مقدمات بھی درج کئےگئے۔

FIA

Crisis