Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میچ جیتنے پر طالبان کی اہم وارننگ جاری

افغانستان کی وزارت داخلہ نے پاکستان اور افغانستان کے میچ کیلئے...
شائع 30 اکتوبر 2021 11:09am

افغانستان کی وزارت داخلہ نے پاکستان اور افغانستان کے میچ کیلئے اہم وارننگ جاری کی۔

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اورافغانستان کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوئیں، اس حوالے سے افغان وزارت داخلہ نے اہم اعلامیہ جاری کیا۔

افغان وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ افغان ٹیم کی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی لگادی ہے تاہم خلاف ورزی پر سخت سزا دی جائے گی۔

بعد ازاں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی شکست پر طالبان رہنما انس حقانی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرنے کے لیے ایک شعر کا سہارا لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انس حقانی نے ٹوئٹر پر لکھا، 'گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں، وہ طفل کیا گرے گا جو گٹھنوں کے بل چلے۔'

انہوں نے اس طرح اپنی ٹیم کو حوصلہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پاکستان نے افغانستان کیخلاف 5 وکٹوں سے فتح سمیٹی۔ فتح میں اہم کردار آصف علی نے ادا کیا۔ انہوں نے انیس ویں اوور میں چار چکھے لگاکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے جب اپنی بلے بازی کا آغاز کیا تو رضوان اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ۔ انہوں نے صرف آٹھ رنز بنائے ۔ تاہم اس کے بعد بابر اعظم اور فخرزمان نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور بابر اعظم نے 51 جبکہ فخر نے 30 رنز اسکور کیے ۔

بعدازاں پاکستان کی طرف سے حفیظ نے 10 ، شعیب ملک نے 19 اور آصف علی نے 25 رنز اسکور کیے ۔

ٹیم کی جیت میں اہم کردار آصف نے ادا کیا ۔ انہوں نے 19 ویں اوورز میں چار چکھے لگاکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کے خلاف افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی تاہم اس کے اوپننگ بلے باز صرف 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

تاہم افغان ٹیم کو محمد نبی اور گل بدین نبی نے سہارا دیا اور دونوں بلے بازوں نے پینتیس پینتیس رنز اسکور کرکے ٹیم کے مجموعے پراہم اضافے کیا ۔

دیگر بلے بازوں میں رحمان اللہ گل باز دس رنز ، اصغر افغان دس ، کریم جنت پندرہ اور نجیب اللہ زدران بائیس رنز بناسکے۔ بیس اوورز کے اختتام پر افغان ٹیم کے بلے باز 147 رنز بناسکے جبکہ اسکے چھ کھلاڑی آوٹ ہوئے۔

بعدازاں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد مقررہ ہدف حاصل کرلیا ۔ پاکستان نے میچ میں 5 وکٹوں سے فتح سمیٹی ۔

interior ministry

T20 World Cup

Taliban