Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نور مقدم قتل کیس: 3 نومبر کو شہادت کے لیے مزید گواہ طلب

نمائندہ آج نیوز (آصف نوید): نور مقدم قتل کیس میں تین نومبر کو...
شائع 30 اکتوبر 2021 11:00am

نمائندہ آج نیوز (آصف نوید): نور مقدم قتل کیس میں تین نومبر کو شہادت کے لیے مزید گواہ طلب کر لئے گئے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ملزمان کے وکلا کو 161 کے بیانات اور دیگر دستاویزات فراہم کیں۔

عدالت کے مطابق ملزمان کے وکلا کو پراسیکوشن کے ساتھ بیٹھا کر دستاویزات فراہم کیں اب مزید کوئی اعتراض نہیں۔

عدالتی حکم کے مطابق یہ جنڈر بیسڈ وائلنس کا کیس ہے دوسرا ہائی کورٹ کی دو ماہ میں نمٹانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

جاری عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزمان کی جیل سے اسی لیے وڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی، ملزمان کی ویڈیو لنک کے ذریعے جیل سے حاضری لگوانے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔

عدالت کے مطابق گواہ عابد لطیف، بشارت رحمان اور اقصیٰ رانی نے بیانات قلمبند کیے اور جرح مکمل کیا، پراسیکوشن آئندہ سماعت پر مزید گواہ بھی گواہی کے لیے عدالت کے سامنے پیش کرے۔

حکم نامے کے مطابق تین نومبر سماعت کی تاریخ ملزمان کے وکلا کی مرضی سے رکھی گئی ہے۔

Zahir Jaffer

Noor Mukadam case