Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کو ایک ماہ میں گرانے کا حکم دے دیا

کراچی :سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کو ایک ماہ میں گرانے کا حکم دیتے...
شائع 29 اکتوبر 2021 11:28am

کراچی :سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کو ایک ماہ میں گرانے کا حکم دیتے ہوئے بلڈر کو ریکارڈ اور دیگر سامان نکالنے کی اجازت دی جبکہ الاٹیز کو 3ماہ میں معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں ریلوے اراضی پر تجوری ہائٹس کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،اس سلسلے میں تجوری ہائٹس کے وکیل رضا ربانی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل رضا ربانی نے عدالت کو بتایا کہ میرے مؤکل جگہ خالی کرنے کو تیار ہیں، الاٹیز سے معاملات حل کرنےاور اسٹرکچر منہدم کرنے کیلئے مہلت چاہیئے۔

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس گرانے کا حکم دیتے ہوئےبلڈر کو ریکارڈ اور دیگر سامان نکالنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو انہدام کی نگرانی کرنے اور ایک ماہ میں اسٹرکچر گرانے کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ الاٹیز کو 3ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائےاورالاٹیز کو رقم واپس کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی اور بلڈر کو اسٹرکچر منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

Chief Justice

Gulzar Ahmed

Collapse

Supreme Court Karachi Registry

tejori heights