Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک چین دوستی اعتماد،دوطرفہ حمایت اورتعاون کی بنیادپر استوار ہے: فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کہتے ہیں پاکستان اور...
شائع 28 اکتوبر 2021 08:49pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کہتے ہیں پاکستان اور چین کی دوستی اعتماد اور دوطرفہ حمایت اور تعاون کی بنیاد پر استوار ہے اور دونوں ممالک مشکل کی ہر گھڑی میں جان نثار دوست ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نےان خیالات کا اظہار نوجوانوں کےلئے روشن مستقبل کی تلاش سیاسی جماعتوں کا مشترکہ ہدف کے موضوع پر ایک ویبی نار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے عالمی امور کے شعبے نے کیاتھا۔

وزیر مملکت نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک کےلئے ایک بڑا موقع ہے جو پاکستا ن کو چین جیسی ایک بڑی منڈی سے جوڑتا ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی معاشی زون قائم کئے جارہے ہیں جو دنیا بھر سے سرمایہ کاری کومتوجہ کریں گی کیونکہ یہ منصوبہ دنیا کے بہترین تزویراتی مقام پر واقع ہے۔

ریڈیو پاکستان

Farrukh Habib

CPEC