Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان تلخی، نعمان نیاز تحقیقات مکمل ہونے تک آف ایئر

سرکاری ٹی وی پر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے مابین تلخی کے معاملے...
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2021 08:22pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرکاری ٹی وی پرنعمان نیازاورشعیب اخترمیں تلخی کےمعاملے پراینکرنعمان نیازکوانکوائری مکمل ہونےتک آف ایئرکردیاگیا ۔تحقیقات مکمل ہونےتک نعمان نیازمیزبانی نہیں کریں گے۔

سرکاری ٹی وی پر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے مابین تلخی کے معاملے پر ڈاکٹر نعمان نیاز قصور وار ثابت ہوگئے۔

سرکاری ٹی وی پر نعمان نیاز اور شعیب اخترکے مابین تلخی کے معاملے پر ایم ڈی پی ٹی وی کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی وی انتظامیہ نعمان نیازکے رویے پر سخت نالاں ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ میں ڈاکٹر نعمان نیاز قصور وار ثابت ہوگئے۔

انتظامیہ نے شعیب اختر اور نعمان نیاز کو بلانے کا فیصلہ بھی کیا۔

واضح رہے اجلاس میں اس معاملے پر آن ایئر اور آف ایئر فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا۔

Shoaib Akhtar

PTV

Nauman Niaz