Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پروین رحمان قتل کیس: استغاثہ کی ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کی درخواست

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ڈائریکٹر اورنگی...
شائع 28 اکتوبر 2021 05:51pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان قتل کیس کی سماعت ہوئی۔استغاثہ نے انسداد دہشتگردی عدالت میں ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کی درخواست دے دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ قتل کی سازش تیاری کی دفعہ کا اضافہ کیا جائے۔مرکزی ملزم رحیم سواتی کے بیان اور تفتیشی مواد سے سازش کے شواہد ملتے ہیں۔

عدالت نے درخواست پر سرکاری وکیل سے دلائل طلب کرلئے۔

مقدمے کی سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے گذشتہ سماعت پر 28 اکتوبر کےلئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ATC