Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس: آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد :احتساب عدالت میں زیر سماعت سابق صدر آصف علی زرداری...
شائع 28 اکتوبر 2021 12:11pm

اسلام آباد :احتساب عدالت میں زیر سماعت سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع پر عدالت نے فرد جرم عائد نہیں کی۔

اسلام آبادکی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے حوالے سے ریفرنس پر سماعت کی۔

آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جج سید اصغر علی کو پیش کیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

بعدازاں احتساب عدالت نے ریفرنس پر سماعت 18 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

accountability court

اسلام آباد

Asif Zardari

Judge Asghar Ali