Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

اکثر خواتین سرد موسم میں ہی حاملہ کیوں ہوتی ہیں؟

آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ مختلف ایشیائی ممالک سمیت ...
شائع 28 اکتوبر 2021 11:24am
سائنس
تصویر: گیٹی امیجز
تصویر: گیٹی امیجز

آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ مختلف ایشیائی ممالک سمیت امریکا اور یورپ میں اکثر افراد کی سالگرہ جولائی اور ستمبر کے درمیان ہوتی ہے۔

ایک دلچسپ رپورٹ کے مطابق صرف امریکا میں ماہ دسمبر میں حاملہ ہونے والی خواتین کی شرح میں 9 فیصد بڑھ جاتی ہے۔

تاہم پاکستان میں اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے کیونکہ یہاں ڈیٹا کی دستیابی آسان نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں 1994ء سے 2014ء تک بچوں کی پیدائش کا ڈیٹا حاصل کیا گیا تو معلوم ہوا کہ لوگوں میں سب سے عام سالگرہ کا دن 9 ستمبر تھا جبکہ دوسرے نمبر پر 19 ستمبر تھا۔

ساتھ ہی یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ دنیا میں پائی جانے والی دیگر مخلوقات کی پیدائش زیادہ تر ایک مخصوص موسم میں ہی ہوتی ہے، جیسے بارش کے موسم میں لاتعداد حشرات پیدا ہو جاتے ہیں۔

سائنسی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سرد موسم میں مردوں کے سپرم (نطفہ) زیادہ طاقتور ہوتے ہیں جبکہ دن کی روشنی کا دورانیہ کم ہونے سے خواتین کا تولیدی نظام بھی زیادہ بہتر ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس موسم گرما میں سپرم کا معیار کم جبکہ خواتین کا نظام بھی مختلف انداز سے کام کرتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور یورپ سمیت دیگر ممالک میں خواتین کے حاملہ ہونے کی بڑی وجہ موسم سرما کی تعطیلات بھی ہیں۔ کرسمس اور نیو ایئر کی وجہ سے دنیا کے ان علاقوں میں ہفتوں کے لیے چھٹیاں ہوتی ہیں۔

سائسنی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو بچے گرم مہینوں میں پیدا ہوتے ہیں، ان کا وزن سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں پیدا ہونے والے بچوں سے کم ہوتا ہے۔

Holidays