Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں 60 روز کےلئے رینجرز تعینات

وفاقی حکومت نے پنجاب میں امن وامان قائم کرنے اور کالعدم تنظیم سے...
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2021 09:49pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے پنجاب میں امن وامان قائم کرنے اور کالعدم تنظیم سے نمٹنے کےلئے پنجاب میں 60 روزکےلئے رینجرز کو تعینات کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کر رکھا ہے۔احتجاج ‏کرنےوالوں سےابھی بھی کہتا ہوں ہوش کےناخن لیں۔ہم عوام کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتے۔

وزیرداخلہ نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں امن ہو۔پاکستان پر کافی دباؤہے۔خدشہ ہےکہ کالعدم قراردی گئی تنظیم عالمی دہشت گردتنظیموں میں نہ آجائے۔

انہوں نے واضح طور پر کہاکہ فرانس کاسفارتخانہ بند نہیں کرسکتے۔

وفاقی وزیرشیخ رشید نے مولانافضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی۔ملک کی خاطر اس مسئلے کی سنجیدگی کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

وزیرداخلہ نے کہا وزیراعظم نے سختی سے ہدایت کی ہے ایف آئی اے سائبرکرائم سوشل میڈیا پرجھوٹی خبروں کوروکے۔غیرملکی طاقتیں ہمارے ایٹمی پروگرام اور معیشت پر نظریں جمائے بیٹھی ہیں۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں کالعدم تنظیم کے احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی پرغور کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کابینہ کو کالعدم تنظیم کے ساتھ موجودہ ڈیڈ لاک سے آگاہ کیا۔

کابینہ ارکان نے کہا جانی و ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصرکو رعایت نہیں دینی چاہیئے۔

وزیراعظم نے کہاکالعدم تحریک لبیک والوں کے مطالبات کسی صورت تسلیم نہیں کیےجاسکتے۔پولیس اہلکاروں پرحملے سیاسی کارکنوں کا کام نہیں،یہ دہشتگردی ہے۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مظاہرین کو روکنے کےلئےرینجرز تعینات کی جائے۔مظاہرین کوجہلم سے آگے نہیں آنے دیا جائے۔پشاورجی ٹی روڈ بھی بند کیا جائے۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت سے نمٹا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کو وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا گیا۔

اجلاس کو سعودیہ کی جانب سے مالی معاونت پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

Sheikh Rasheed

Federal Interior Minister

TLP