Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایکواڈور میں حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں 18 افراد کو گرفتار

لاطینی امریکی ملک ایکواڈور میں حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں...
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2021 04:57pm

لاطینی امریکی ملک ایکواڈور میں حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

دارالحکومت کویٹو میں صدارتی محل کے باہر جمع ہوئے ہزاروں مظاہرین نے صدر گوئلرمو لاسو کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

لیبر یونین کے صدور نے اپنے خطابات میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی مخالفت کی۔

صدارتی محل کے اطراف میں پولیس اور فوج نے سخت اقدامات کررکھےتھے.مظاہرین نے رکاٹیں توڑنےکی کوشش کی جس پر پولیس نےگیس بموں اورتیزدھار پانی کا استعمال کیا۔

دریں اثناء ملک کے دیگر شہروں میں بھی حکومت مخالف مظاہرے ہوئے۔

سرکاری ترجمان کارلوس جیجون نے پریس کانفرنس بتایا کہ ملک بھر میں ہوئے مظاہروں میں 18 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایکواڈور میں اکتوبر 2019 میں اس دور کے صدر لینین مورینو کی حکومت کے ایندھن سے متعلق لیے گئے فیصلوں کے خلاف بھِی مظاہرے ہوئے تھے،جن پر حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتےہوئے فوج کو طلب کرلیا تھا۔

anti government protests