Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور چین کا دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

وزیراعظم عمران خان نےپاکستان اور چین کےدرمیان سدا بہار ...
شائع 26 اکتوبر 2021 09:56pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نےپاکستان اور چین کےدرمیان سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کومزید فروغ دینے کےلئے اعلی سطح کے وفود کے تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا.

دونوں رہنماؤں نے چین پاکستان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تحت حامل مواقع سے مکمل استفادہ کرنے سمیت دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماوں نےمتعلقہ شعبوں میں پاکستان چین تعاون کومستحکم بنانے اور ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کے اعلیٰ معیار کے عملی مظاہرے کے طورپر چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر کامیاب، بروقت اور معیاری عملدرآمد کو سراہا اور اقتصادی راہداری کے خصوصی اقتصادی زونز میں چین کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے پر کام کا جلد آغاز قومی و علاقائی ترقی کےلئے پاکستان کے جغرافیائی معاشی نصب العین کا عکاس ہوگا۔

عمران خان نے چین کی طرف سے پاکستان کو ویکسین کی فراہمی سمیت کورونا وائرس کی عالمی وباء پر کامیابی سے قابو پانے اور ترقی پذیر ملکوں کےلئے امدادی اقدامات کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور عالمی برادری پر زوردیا کہ افغان عوام کو فوری انسانی اور معاشی امداد فراہم کرے۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

CPEC

President Xi Jinping