Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتنے کےلئے 135 رنز کا ہدف دے دیا۔ شارجہ...
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2021 10:32pm
پاکستانی بلے باز آصف علی نے کیوی باؤلر ٹِم ساؤتھی کو دو لگاتار چھکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹا
پاکستانی بلے باز آصف علی نے کیوی باؤلر ٹِم ساؤتھی کو دو لگاتار چھکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹا

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی.

شارجہ میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے 135 رنز کے ہدف کا تعاقب 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر کیا.

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے. شعیب ملک اور آصف علی 27،27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے.

کپتان بابر اعظم صرف نو رنز بنا سکے.

نیوزی لینڈ کی جانب سے اِیش سودھی نے 2 جبکہ مچل سینٹنر، ٹِم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 1،1 وکٹ حاصل کی.

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز اسکور کیے۔

ڈیرل مچل اور ڈیوون کونوے 27،27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان کین ولیمسن 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. مارٹن گپٹل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم اور محمد حفیظ نے 1،1 وکٹ حاصل کی.

پاکستانی باؤلر حارث رؤف کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.

PAKvNZ

T20 World Cup

Sharjah