Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، نوٹیفیکیشن جاری

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تقرری کا نوٹیفکیشن...
شائع 26 اکتوبر 2021 06:07pm

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک ڈی جی آئی ایس آئی برقرار رہیں گے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم 20 نومبر کو ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھالیں گے۔

DG ISI

Lt General Faiz Hameed

LT Gen Nadeem Anjum