'کسی بھی تھریٹ پر پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا'
وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی بھی تھریٹ پر پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا۔دیگر دنیا کا نہیں معلوم لیکن پاکستان آپکی مدد کو آئے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سعودیہ بزنس فورم سے خطاب کیا۔
خطاب میں ان کاکہناتھاسعودی عرب نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی۔دونوں ممالک کےعوام کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔دوستوں کو اچھے وقت میں نہیں بلکہ برے وقت میں یاد رکھا جاتا ہے۔سعودی عرب کو جب بھی کوئی خطرہ ہوا، پاکستان اسکے ساتھ کھڑا ہوگا۔مجھے دیگر دنیا کا نہیں معلوم، لیکن پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہوگا۔
انہوں نے کہابھارت کے ساتھ صرف ایک کشمیر کا مسئلہ ہے۔پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت ہے جس کا فائدہ سب اٹھا سکتے ہیں۔حالات کبھی ایک جیسے نہیں رہتے۔
انہوں نے کہاانڈس کے کنارے 3 لاکھ ایکٹرزرخیز زمین ہے۔سعودی عرب یہ زمین استعمال کرسکتا ہے۔سعودی عرب کی سرمایہ کاری کےلئے پاکستان ایک پرکشش ملک ہے۔
Comments are closed on this story.