Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سے شکست، مسلمان بھارتی کرکٹر محمد شامی کیخلاف نفرت انگیز مہم

پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بھارت میں انتہا پسندوں نے مسلمان...
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2021 12:22pm

پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بھارت میں انتہا پسندوں نے مسلمان کرکٹر محمد شامی کے خلاف نفرت انگیز مہم شروع کر دی۔

محمد شامی کو مسلمان ہونے کے ناطے انتہا پسندوں نے نشانے پر رکھ لیا، سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم چلائی گئی اور انتہائی لغو زبان استعمال کی گئی۔

انتہا پسندوں نے محمد شامی کو بھارتی ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

مغلظات اتنی شدید تھیں کہ دیگر ٹویٹر صارفین کو بھی ایک موقع پر آگے آنا پڑا۔

یہ واقعی چند انتہا پسند بھارتیوں کی جانب سے ناگوار رویہ تھا اور ٹیم انڈیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو اس سے گزرتے ہوئے دیکھ کر صرف مایوسی ہوتی ہے، کیونکہ یہ بس ان کے کام کے لیے ایک برا دن تھا۔

Hindu Extremists

T20 World Cup

India vs Pakistan