Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کی تاریخی شکست پر بابراعظم کے والد خوشی سے رو پڑے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تو قومی ٹیم کے...
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2021 10:39am

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تو قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی میں رو پڑے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابراعظم کے والد خوشی سے رو رہے ہیں جب کہ ان کے اردگرد چاچا کرکٹ سمیت دیگر افراد انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

کرکٹ کے معروف ماہر شماریات مظہر ارشد نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی بابر کے کزن و ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کے ولیمے پر بابراعظم کے والد سے ملاقات ہوئی تھی۔

انہوں نے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت بابر کے والد نے کہا تھا کہ ایک مرتبہ بابراعظم کا ڈیبیو ہونے دو، آگے سارا میدان بابر کا ہو گا۔

babar azam

T20 World Cup