Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی تاریخی جیت پر بھی مریم نواز نے سیاست کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھارت کے خلاف پاکستان کی...
شائع 25 اکتوبر 2021 09:27am

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی جیت کے موقع پر بھی سیاست کرنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔

قومی ٹیم کی جیت پر وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم اور بالخصوص بابراعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو بہترین کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’قوم کو آپ سب پر فخر ہے۔‘

وزیراعظم کی اس تصویر پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ 'ملک میں خلقِ خدا بھوک، مہنگائی اور نااہلی سے مر رہی ہے اور ان کو دیکھو! بے ضمیری اور بے حسی کا اگر چہرہ ہوتا تو ایسا ہوتا !۔'

Maryam Nawaz

imran khan

T20 World Cup

PakvInd