Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں جشن، ویڈیو وائرل

بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کا مقبوضہ کشمیر میں بھی...
شائع 25 اکتوبر 2021 08:32am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کا مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن منایا گیا۔ جیسے ہی بابر اعظم نے 18 ویں اوورز میں دو رنز مکمل کیے تو کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے پاکستان کی جیت کی خوشی میں آتش بازی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے, "جیوے جیوے پاکستان" اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پاکستان کی فتح پر کشمیریوں کی خوشی دیدنی تھی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں پاکستان نے بھارت کو سب سے بڑی شکست دی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت سے کوئی میچ نہیں جیتی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ کوہلی الیون نے شاہینوں کو فتح کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا تھا جو بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کے باعث پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 18 ویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔

T20 World Cup

Celebration

PakvInd