Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی جیت، کوہلی نے رضوان کو گلے لگا لیا

پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں شکست دیکر ایک...
شائع 25 اکتوبر 2021 08:21am

پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں شکست دیکر ایک طرف تاریخ رقم کی تو بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے گلے لگا کر رضوان اور بابر کو مبارک باد دی۔

بھارت کے 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف اسٹروک کھیلے اور 152 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور بھارتی بولرز کو وکٹ لینے کا موقع نہ دیا۔

گرین شرٹس نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی اور اس تاریخی فتح پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے گلے لگا کر رضوان اور بابر کو مبارک باد دی۔

ویرات کوہلی کے گلے لگانے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ ان تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

babar azam

virat kohli

T20 World Cup

PakvInd