Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے تاریخ رقم کردی، بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان نے بھارت کو پہلی بار ورلڈکپ میں ہرا کر تاریخ رقم کردی۔...
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2021 11:15pm

پاکستان نے بھارت کو پہلی بار ورلڈکپ میں ہرا کر تاریخ رقم کردی۔ پاکستان نے ٹی ٹوئٹیش ورلڈکپ میں فتح سے کھاتہ کھول لیا۔پہلے ہی میچ میں روایتی حریف کو 10 وکٹوں سے پچھاڑدیا۔152رنز کے جواب میں پاکستانی اوپنرز نے بھارتی بولرز کو بے بس کردیا۔

AFP/Getty Images
AFP/Getty Images

محمد رضوان 79 رنز جبکہ کپتان بابر اعظم 68رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

AFP/Getty Images
AFP/Getty Images

اس سے قبل بھارت نے پاکستان کو جیتنے کےلئے 152رنز کا ہدف دیا تھا.

دبئی میں کھیلے جانے والے ورلڈ مینز ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے.

کپتان ویراٹ کوہلی 57 جبکہ رشب پنت 39 رنز بنا کر نمایاں رہے.

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 حسن علی نے 2 جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف نے 1،1 وکٹ حاصل کی.

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.

Getty Images
Getty Images

AFP/Getty Images
AFP/Getty Images

PakvInd

Dubai Cricket Stadium