Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی امن کے فروغ کیلئے ہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے فروغ...
شائع 24 اکتوبر 2021 12:24pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے فروغ کیلئے پاکستان اور پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کے 76 ویں عالمی دن پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج امن کے لیے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ ہمارے جوانوں نے ہر آزماش کی گھڑی میں قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے فروغ کیلئے پاکستان اور پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں۔ ہماری قربانیاں بابائے قوم کے وژن کے مطابق ہیں۔

سر براہ پاک فوج نے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ہماری قربانیاں عالمی امن کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

UN Peace Keeping Mission