Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز 55 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ کی 6 وکٹوں سے فتح

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز...
اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2021 11:48pm
Getty Images
Getty Images

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی.

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 14.2 اوورز میں ٹی 20 کے کم ترین سکور 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل 13رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے.

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید 4، ٹائمل ملز، معین علی 2،2 جبکہ کرس ووکس اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 8.2 اوورز میں پورا کرلیا.

انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر 24 رنز بنا کر نمایاں رہے.

عقیل حسین نے 2 جبکہ روی رام پال نے 1 وکٹ حاصل کی.

England

West Indies

T20 World Cup

Dubai Cricket Stadium