Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منشیات کی اطلاع ،سماجی رہنما صارم برنی کے گھر پر چھاپہ

اے این ایف نے سماجی رہنما صارم برنی کے گھر پر منشیات کی موجودگی...
شائع 23 اکتوبر 2021 11:40pm

اے این ایف نے سماجی رہنما صارم برنی کے گھر پر منشیات کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ صارف برنی نے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔

واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صارم برنی کہتے ہیں گلشن اقبال میں جگہ جگہ منشیات بک رہی ہے لیکن چھاپا عزت دار لوگوں کے گھروں پر مارا جاتا ہے۔

صارم برنی کا کہنا تھا کہ گلشن اقبال میں جگہ جگہ منشیات بک رہی ہے، لیکن عزت دار لوگوں کے گھر چھاپہ مارا گیا۔

صارم برنی نے مزید کہا کہ پرانی سبزی منڈی پر منشیات فروخت ہوتی ہے، ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔