Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں...
شائع 23 اکتوبر 2021 09:23pm
آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے
آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے گئےگروپ 1 کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا.جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔

جواب میں آسٹریلیا نے 119 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوورز میں دو گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

اسٹیون اسمتھ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے.جبکہ مارکس اسٹوئنس نے 24 اور میکسویل نے 18 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اینرچ نورٹج نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ربادا، مہاراج اور تبریز شمسی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مرکرم 40 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جب کہ ربادا نے 19 اور ڈیوڈ ملر نے 16 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ اور ایڈم زمپا نے دو دو جب کہ گلین میکس ویل اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

UAE

South Africa

Australia