Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ملک میں کرونا ویکسین کی 10 کروڑ سے زائد خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں'

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا ویکسین...
شائع 23 اکتوبر 2021 08:27pm

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا ویکسین کی 10 کروڑ سے زائد خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔

ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ 6 کروڑ 80 افراد کو کرونا ویکسین لگائی گئی جن میں سے 3 کروڑ 80 لاکھ کو ویکسین کی دونوں خوراکیں جبکہ 3 کروڑ افراد نے ویکسین کی ایک خوراک لگوائی ہے۔

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے والے افراد کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر دوسری خوراک لگوائیں۔

ریڈیو پاکستان

asad umar

Planning Minister

Vaccination

COVID19