Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'احساس پروگرام کےلئے دو سوساٹھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں'

غربت کےخاتمےکےمتعلق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر ...
شائع 23 اکتوبر 2021 05:47pm

غربت کےخاتمےکےمتعلق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ معاشرے کے غریب طبقے کی مشکلات کے خاتمے کی غرض سے احساس پروگرام کےلئے دو سو ساٹھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ہفتے کے روز لاہورمیں احساس سروے اندراج عمل کے جائزہ کےلئے احساس مرکز اندراج کے دورے کے دوران انہوں نے کہا وزیراعظم آئندہ احساس مخصوص اشیائے ضروریہ اعانت پروگرام کےلئے الگ بجٹ کا اعلان کریں گے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا احساس پروگرام جس میں احساس کفالت، احساس نشوونما، بچوں کےلئے احساس وظائف اور دیگر شامل ہیں،کے مختلف اقدامات اس سروے سے منسلک ہیں۔

انہوں نے کہا لاہور میں سروے جلد مکمل ہوگا جبکہ ملک بھر میں سروے مکمل کیا گیا ہے۔

ریڈیو پاکستان

Ehsas program

Sania Nishtar