Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان جمعہ کو لاہور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان جمعہ کو لاہور کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم کی...
شائع 21 اکتوبر 2021 10:22pm

وزیراعظم عمران خان جمعہ کو لاہور کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام، مہنگائی اور حکومتی کارکردگی پر جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان جمعہ کو ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔وزیر اعلی پنجاب نیا بلدیاتی نظام اور اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان آئندہ انتخابات سے قبل مقامی حکومتوں کو فعال کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کر چکے ہیں۔

دورہ لاہور میں وزیر اعظم عمران خان مہنگائی اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جبکہ گورنر پنجاب اپنے دورہ یورپ کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

pm imran khan