Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیرِ صدارت امن وامان کی صورتِ حال پر اجلاس

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی صدارت میں امن وامان کی صورتحال...
شائع 21 اکتوبر 2021 07:15pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی صدارت میں امن وامان کی صورتحال پراجلاس ہوا۔جس میں کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے مظاہروں سے متعلق گفتگو کی گئی۔اجلاس میں امن و امان ہرصورت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی صدارت میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔جس میں ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد اورراولپنڈی پولیس کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں جڑواں شہروں میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب بھی آن لائن شریک ہوئے۔

اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے مظاہروں سے متعلق گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں امن او امان ہر صورت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Federal Interior Minister

Sheikh Rasheed Ahmed

TLP