Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ کابل، عبوری وزیراعظم حسن اخوند سے ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وفد کے ہمراہ کابل کا دورہ کیاجہاں...
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2021 08:57pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وفد کے ہمراہ کابل کا دورہ کیاجہاں افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند سے ملاقات کی۔

وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ کابل پہنچے۔نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ،سیکریٹری خارجہ ،پی آئی اے ،نادرا ،اورایف بی آر کے چیئرمینز سمیت دفترخارجہ کے حکام بھی دورہ میں وزیرخارجہ کے ہمراہ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی وفد میں شریک ہیں۔

کابل ایئرپورٹ پہنچنے پرعبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی نے خیرمقدم کیا۔

وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کےامور،تجارتی واقتصادی شعبہ جات میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا افغان شہریوں بالخصوص تاجروں کےلئے ویزہ سہولیات،نئے بارڈر پوائنٹس کا اجراءاورنقل وحرکت میں سہولت ہمارے عزم کی کڑیاں ہیں۔

عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند نے انسانی امداد کی بروقت فراہمی پرپاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

Visit

FM Shah Mehmood Qureshi