Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹربینک: ڈالر 174 روپے تک پہنچ گیا

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے اضافے کے ...
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2021 02:16pm
کاروبار

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے اضافے کے ساتھ 174روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 54 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 174 روپے کا فروخت ہو رہا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح ہے۔

دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق رضا باقر نے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے، اس فائدے کو بھی مد نظر رکھا جائے کہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔

Pakistani

dollar rates