Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خورشید شاہ کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

عدالتِ عظمیٰ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ...
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2021 01:50pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عدالتِ عظمیٰ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے خورشید شاہ کو ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ سید خورشید شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں رہے گا۔ سید خورشید شاہ ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے پی پی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کو مسترد کیا تھا جسے انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب تحقیقات کرے لیکن خورشید شاہ کوجیل میں مستقل نہ رکھاجائے۔

واضح رہےکہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی پی رہنما خور شید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 18 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا تھا اور ان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

Bail

khursheed shah