بارودی سرنگ پھٹنے سے فورسز کے 4 جوان شہید
باجوڑ: ڈبرائی کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فورسز کے 4...
باجوڑ: ڈبرائی کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فورسز کے 4 جوان شہید ہوگئے۔
گزشتہ رات گئے سیکیورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ باجوڑ میں سرش آپریشن شروع کیا، آپریشن کے دوران ڈبرائی کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایف سی کے دو جوان اور دو پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایف سی کے 28 سالہ لانس نائیک مدثر جن کا تعلق کوہاٹ سے تھا، کراچی سے تعلق رکھنے والے ایف سی کے سپاہی 26 سالہ جمشید، پولیس کانسٹیبل سپاہی عبدالصمد اور سپاہی نور رحمان شامل تھے۔
علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کو تلاش کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔
ISPR
مقبول ترین
Comments are closed on this story.