Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی والوں کےلیے بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

کراچی: کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ 3 روپے 45 پیسے...
شائع 21 اکتوبر 2021 11:14am

کراچی: کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ 3 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد کے باسیوں کے لیے ایک مزید بری خبر ہے کہ کے الیکڑک صارفین کے لئے بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے، کے الیکٹرک جانب سے یہ اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا اس معاملے پر 3 نومبر کو سماعت کرے گا، اور اگر یہ درخواست منظور کرلی گئی تو اس صورت میں صارفین پر 6 ارب 64 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے انڈسٹریل صارفین کے لیے سبسڈی کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہوگئی ہے، اتھارٹی اعدادوشمار کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

karachi

K Electric

Fuel Adjustment