Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

بندر نے اینٹ مار کر "بندہ" مار ڈالا

بھارت کے وفاقی دارالحکومت نئی دہلی میں بندر نے اینٹ سے حملہ کرکے...
شائع 21 اکتوبر 2021 11:02am

بھارت کے وفاقی دارالحکومت نئی دہلی میں بندر نے اینٹ سے حملہ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ڈیلی میل کے مطابق بندروں نے ایک عمارت کی دوسری منزل سے اینٹ پھینکی جو سیدھی 30 سالہ محمد قربان کے سر میں لگی اور اس کی جان لے گئی۔

یہ واقعہ وسطی دہلی کے علاقے نبی کریم میں پیش آیا جہاں اینٹ لگنے سے محمد قربان بے ہوش ہوگیا، اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

ابتدائی طور پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف لاپرواہی سے کسی کی جان لینے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ جب اس کی تحقیقات شروع ہوئیں تو انکشاف ہوا کہ بندروں کے گروہ نے عمارت سے دو اینٹیں اکھاڑی تھیں، ان میں سے ایک گھر کے صحن میں پھینکی جب کہ دوسری قربان کے سر پر دے ماری۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ ماہ بندروں نے ایک خاتون کو ہلاک کردیا تھا۔ 9 ستمبر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما انیل کمار چوہان کی 50 سالہ بیوی شمسہ دیوی بندروں کے حملے میں ہلاک ہوئی تھیں۔

New Delhi