Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مزید 40 گرین لائن بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

ایک اور بحری جہاز گرین لائن کے لیے مزید 40 بسیں لے کر کراچی...
شائع 21 اکتوبر 2021 09:07am

ایک اور بحری جہاز گرین لائن کے لیے مزید 40 بسیں لے کر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔

کراچی پہنچنے والی گرین لائن بسوں کی اب تک تعداد 80 ہوگئی ہے، اس سے قبل پچھلے ماہ 19 ستمبر کو چالیس بسیں آئی تھیں۔

اوشین نامی بحری جہاز چین سے 14 اکتوبر کی رات کو کراچی پہنچا تھا، بڑے ڈرافٹ والے جہاز کی برتھ خالی نہ ہونے کے باعث لنگر انداز ہونے میں تاخیر ہوئی۔

بحری جہاز کو 6 روز تاخیر سے برتھ ملا، گرین لائن بسیں سرجانی ڈپو پہنچائی جائیں گی، جہاں چینی ماہرین بسوں کا تکنیکی جائزہ لیں گے۔

اس سے قبل مزید چالیس بسیں کراچی پہنچنے کے بعد شہریوں کیلئے اسی ماہ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ڈرائیورز کی تربیت کے لئے چینی ماہرین کراچی میں ہیں، چینی ماہرین کی تکنیکی جائزے کے بعد بسوں کو ٹرائل پر چلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ مہینہ ختم ہونے میں 10روز باقی ہیں جبکہ یہ منصوبہ 2016ء میں شروع ہوا تھا۔ حکام کے مطابق پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی۔

BRT

karachi port

Green Line Buses