Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی شہید

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی محمد قیصر...
شائع 21 اکتوبر 2021 08:49am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی محمد قیصر شہید ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا۔ جس کے باعث پاک فوج کے سپاہی محمد قیصر شہید ہو گئے۔

دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کی گئی۔

گزشتہ صبح ہنگو کے علاقے تھل میں دہشتگردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہو گیا تھا۔ پاک فوج نے فوری اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

ISPR

بلوچستان