Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوکت ترین کو ایوب آفریدی کی جگہ سینیٹر بنانے کا فیصلہ

مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج...
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2021 03:19pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹر بنوایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔

سینیٹر شپ سے استعفیٰ دینے والے ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیفران بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنا دیا گیا تھا۔

Senator

Shaukat Tarin