Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان اسمبلی: وزیراعلیٰ کیخلاف آج تحریک عدم اعتماد پیش کی جائیگی

بلوچستان اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، بلوچستان عوامی...
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2021 12:57pm
تصویر: صوبائی حکومتِ بلوچستان
تصویر: صوبائی حکومتِ بلوچستان

بلوچستان اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی۔ جام کمال کا کہنا ہے کہ یہ چند لوگ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کریں گے۔ 14 ناراض اراکین کے دستخط سے تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کی جائے گی۔ جس پر ناراض اور اپوزیشن اراکین اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

اسپیکر کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اپنی اکثریت ثابت کر کے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے کچھ وقت دیا جائے گا۔ جس کے بعد اعلان کردہ تاریخ پر ایوان میں تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہوگی۔

حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ظہور احمد بلیدی کا کہنا ہے کہ 36 ممبر شو کر دئیے، 65 کے ایوان میں 40 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ ملک سکندر، اسد بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے بھی وزیراعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ 65 ارکان کی بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے لیے 33 ارکان کی حمایت کی ضرورت ہے۔

balochistan assembly

BAP

Jam Kamal Khan

no trust motion