Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ مہنگائی سے سڑکوں پر نمٹے گی، شروعات آج راولپنڈی سے

قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن)...
شائع 20 اکتوبر 2021 09:18am
ملک گیر احتجاج، ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی (فائل فوٹو)
ملک گیر احتجاج، ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی (فائل فوٹو)

قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) نے آج سے مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک گیر احتجاج، ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مرکز اور صوبائی سطح پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پارٹی کے چاروں صوبائی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔

پی ایم ایل (ن) نے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو احتجاج کی کال دے دی گئی ہے۔ ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اشتراک عمل کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے بھی ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کے اعلان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی مہنگائی اور معاشی تباہی کیخلاف20 اکتوبر سے سڑکوں پرآنے کا پروگرام تشکیل دیا ہے۔

protest

Inflation