'موجودہ انتشار، نفاق اور ناانصافی کا واحد حل سیرت طیبہﷺ میں موجود ہے'
صدر مملکت عارف علوی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ انتشار، نفاق اور ناانصافی کا واحد حل سیرت طیبہ ﷺ میں موجود ہے۔
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا اور مبعوث فرما کر انسانیت پر احسان فرمایا۔ حضور ﷺ نے مساوات، بھائی چارے، عدل وانصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا، آپ ﷺ رنگ، نسل، خاندان، زبان اور وطن سے بالاتر ایک ملت کاقیام عمل میں لائے۔
عارف علوی نے اہلیان وطن اور ملت اسلامیہ کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی اطاعت و فرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے، حضور ﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، آپ ﷺ کا یہ اعجاز ہے کہ جانی دشمنوں کو ایک دوسرے کا خیرخواہ بنا دیا۔
Comments are closed on this story.