Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا خوردنی تیل کی قیمت میں 45 سے50 روپےفی کلو کمی کاباضابطہ فیصلہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے...
شائع 18 اکتوبر 2021 09:08pm
کاروبار

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے خوردنی تیل کی قیمت میں 45 سے 50 روپے فی کلو کمی کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا ہے۔

پیر کے روزاسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل میں محصولات کم کر کے یہ مقصدحاصل کیا جائے گا۔ خوردنی تیل پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے 8.50 فیصد کم اور فی ٹن کسٹم ڈیوٹی آدھی اور اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کر دی جائے گی۔

اسد عمرنےکہا کہ معاشرے کے غریب طبقے کو اشیائے ضروریہ پر اعانت کے اہداف بڑھانے کےلئے ایک پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ چند دنوں میں اس پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے جبکہ اس پروگرام کے فوائد عوام تک آئندہ ماہ کے آخر تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ عالمی منڈی میں گزشتہ 12 ماہ سے زائد عرصے میں خام تیل کی قیمتوں میں 81.55 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں صرف 17.55 فیصد بڑھائی گئی ہیں۔

ریڈیو پاکستان

Planning Minister

Asad Umer